ورلڈ کپ کی بہترین ٹیم کا اعلان،کوئی پاکستانی شامل نہیں

دبئی (اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے اختتام پر ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیم کا اعلان کر دیا، کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹیم میں جگہ نہ بناسکا، روہت شرما کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے ۔ بہترین ٹیم میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا سمیت بھارت ، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے کھلاڑی شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیم میں سب سے زیادہ بھارت کے 6 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ۔ بھارت کی طرف سے کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، کے ایل راہول، رویندرا جدیجا، جسپریت بمراہ اور محمد شامی شامل ہیں، آسٹریلیا کی طرف سے گلین میکسویل اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔ جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک اور گیرالڈ کوٹزے شامل ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل اور سری لنکا کے با لر دلشان مدوشنکا کو شاندار پرفارمنس پر ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیم میں شامل کیا گیاہے ۔ اس ٹیم کا اعلان کمنٹیٹرز این بشپ، کیس نائیڈو، شین واٹسن، آئی سی سی جنرل منیجر کرکٹ وسیم خان اور صحافی سنیل ویدیا پر مشتمل سلیکشن پینل نے کیا۔