نیشنل ٹی ٹونٹی :سیالکوٹ، ایبٹ آباد، اسلام آباد،لاہور کی فتح

نیشنل ٹی ٹونٹی :سیالکوٹ، ایبٹ آباد، اسلام آباد،لاہور کی فتح

راولپنڈی(اسپورٹس رپورٹر)نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں پیر کے روز سیالکوٹ، ایبٹ آباد، اسلام آباداورلاہور وائٹس نے اپنے اپنے میچز جیت لیے ۔

 این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں سیالکوٹ نے آزاد جموں و کشمیر کو9 وکٹوں سے ہرا دیا۔اے جے کے کی ٹیم 18.2 اوورز میں 59 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔جواب میں سیالکوٹ کی ٹیم نے 6اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 60رنز بناکر میچ اپنے نام کرلیا۔ ایچ پی سی اوول گرائونڈ میں ایبٹ آباد نے فیصل آباد کو6 وکٹوں سے ہرادیا۔فیصل آباد کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 143 رنز بنا کرآل آئوٹ ہوگئی۔ایبٹ آبادنے 18.3اوورز میں4وکٹوں کے نقصان پر 144رنز کا ہدف پورا کرلیا۔ ایبٹ آباد کے کامران غلام 62 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں اسلام آباد نے حیدرآباد کو 10 رنز سے شکست دے دی۔ نیشنل سٹیڈیم میں لاہور وائٹس نے کوئٹہ کو9 وکٹوں سے ہرا دیا۔کوئٹہ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 20اوورز میں 5وکٹوں پر 132رنز بنائے ۔ جواب میں لاہور وائٹس نے 12 اوورزمیں صرف وکٹ کے نقصان پر 135رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ لاہور وائٹس کے احمد شہزاد81 اور محمد اخلاق 44 رنزناٹ آئوٹ کیساتھ نمایاں بلے بازرہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں