ہائی کمشنرکا آسٹریلیا میں کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ

ہائی کمشنرکا آسٹریلیا میں کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ

کینبرا(اسپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں ہائی کمشنر نے عشائیہ دیا۔پاکستان کے ہائی کمشنر زاہد حفیظ چودھری نے ہفتے کی شب کینبرا کے پاکستان ہاؤس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

ہائی کمشنر زاہد حفیظ چودھری نے اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ٹیم آسٹریلیا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور کھیلوں کے سفیر کے طور پر یہ بہترین مثال قائم کرے گی۔ کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے اس موقع پر ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔کپتان شان مسعود نے بھی اس موقع پر ٹیم کو مدعو کرنے پر زاہد حفیظ چودھری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان ٹیم اس دورے میں اچھی کارکردگی کے ساتھ ساتھ مثالی رویے کا مظاہرہ کریگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں