ٹی20میچز میں زیادہ کامیابیاں بھارت نے پاکستان کا ریکارڈ توڑ دیا

 ٹی20میچز میں زیادہ کامیابیاں بھارت نے پاکستان کا ریکارڈ توڑ دیا

لاہور (اسپورٹس ڈیسک ) بھارتی کرکٹ ٹیم نے پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹی 20 میں سب سے زیادہ جیت کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے پاس تھا لیکن ہوم سیریز میں تین میچ جیتنے کے بعد مین ان بلیو 213 میچز میں 136 جیت کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پاکستان 226 میچز میں 135 جیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔اس فہرست میں تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ ہے۔ جس نے 102 میچ جیتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں