ابوظہبی ٹی 10:ٹیم ابوظہبی کو مسلسل 5ویں شکست

ابوظہبی ٹی 10:ٹیم ابوظہبی  کو مسلسل 5ویں شکست

ابوظہبی (اسپورٹس ڈیسک ) ابوظہبی ٹی 10 کے 19 ویں میچ میں بنگلہ ٹائیگرز نے ٹیم ابوظہبی کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔ یہ ٹیم ابوظہبی کی مسلسل 5 ویں شکست تھی۔ ٹیم ابو ظہبی نے ایک اور مایوس کن بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 66 رنز بنائے ۔

 بنگلہ ٹائیگرز کے اوپنر جورڈن کاکس نے 23 گیندوں پر 10 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 56 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر میچ جیت لیا۔  ڈینیئل سیمس نے 11 رنز دیکر 3 جبکہ شینن گیبریل نے 2 دیکر 2 اور بینی ہویل نے 9 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ڈینیئل سیمس کھیل کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں