انٹرنیشنل جونیئر اسکواش ریان زمان کاچاندی کا تمغہ
راولپنڈی(اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کے ریان زمان نے انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کی انڈر 9 کیٹیگری ایونٹ چاندی کا تمغہ جیت لیا۔
ملائشیا میں ہونیوالے ایونٹ میں ریان زمان فائنل میں ہانگ کانگ کے کھلاڑی لیونگ سان این جی او سے 3-2 سے ہار گئے ۔سکور 8-11،6-11، 11-7، 11-7 اور 11-8 رہا۔ریان زمان نے انتہائی شاندار سنسنی خیز میچ کھیلا۔ریان زمان کی عمر صرف 7 سال ہے ۔