سپر لیگ : ٹرافی کی رونمائی آج ، اسٹار کرکٹرز کے کمنٹری پینل کا اعلان

سپر  لیگ  :  ٹرافی  کی  رونمائی  آج  ،  اسٹار  کرکٹرز  کے   کمنٹری  پینل  کا  اعلان

لاہور (اسپورٹس ڈیسک)لاہورمیں پی ایس ایل کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہوگئیں، ٹرافی کی رونمائی آج ریس کورس گراؤنڈ میں ہوگی، ٹیموں کی آمد اوران پریکٹس شیڈول بھی ترتیب دے دیاگیا۔ ریس کورس پولو گراؤنڈ میں ٹرافی کی رونمائی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔۔

جس میں ٹیموں کے کپتان بھی شریک ہوں گے ۔لاہور قلندرز کی ٹیم پہلے سے ہی لاہورمیں موجود ہے ،اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹربھی آج پہنچ جائیں گی، ٹیموں کی پریکٹس بھی آج شروع ہو گی۔ سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کمنٹیٹر کی حیثیت سے پی ایس ایل میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔ پی سی بی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ این بشپ بھی پینل کا حصہ ہیں، ان کے ساتھ ڈینی موریسن، سائمن ڈول، پومی ایم بنگوا، مارک بوچر، ڈومینک کارک اور مائیک ہیزمین بھی تبصرے کرتے سنائی دیں گے ۔ پاکستانی کمنٹیٹرز میں رمیز راجہ، وقار یونس، بازید خان اور عامر سہیل کے ساتھ عروج ممتاز، ثنا میر اور مرینہ اقبال شامل ہیں۔ طارق سعید اور علی یونس اس ایکشن کو اردو میں بیان کریں گے ۔پی ایس ایل 9 کے دوران ایرن ہالینڈ اور زینب عباس پریذینٹر ہوں گی۔ بورڈ نے میچ آفیشلز کا اعلان بھی کردیا ۔ 14سے 18مارچ تک کراچی میں ہونے والے کوالیفائر، دو ایلیمینیٹر اور فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔آئی سی سی کے ایلیٹ پینل آف امپائرز کے چار ارکان رچرڈ النگورتھ ،کرس گیفینی احسن رضا اور مائیکل گف کے ساتھ علیم ڈار، طارق رشید، شوزیب رضا، راشد ریاض، فیصل آفریدی، روچیرا پالیاگوروگے ، آصف یعقوب ، الیکس وارف ، عبدالمقیت، محمد آصف ناصر حسین اور عمران جاوید شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں