پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتنا سلطانز کا ہدف ،افتخار احمد

پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتنا سلطانز کا ہدف ،افتخار احمد

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) ملتان سلطان کے کھلاڑی افتخار احمد نے کہا پی ایس 9 کا ٹائٹل جیتنا ہماری ٹیم کا ہدف ہے ۔

افتخار احمد نے کہا کہ قلندرز کے خلاف میچ میں ہم نے فیلڈنگ بری کی یہ بات تسلیم کرتے ہیں، محمد رضوان سے بھی کیچ ڈراپ ہوا جو کہ ہوتا نہیں ہے ،فیلڈنگ پر ہماری ٹیم کی آپس میں بہت بحث ہوئی،آئندہ میچز میں فیلڈنگ کو بہتر کریں گے ۔محمد افتخار نے کہا کہ فیصل اکرم بیسٹ ایمرجنگ ٹیلنٹ میں سے ایک ہے ، فیصل اکرم کو بھی چانس ملے گا۔ایک اور سوال جواب میں انہوں نے کہا کہ میچ کے دوران شاہین آفریدی اور میرے درمیان جو ہوا یہ کرکٹ کی خوبصورتی ہے ،شاہین ہمارا ٹیم میٹ ہے اور قومی ٹیم کا کپتان بھی ہے اسے غصے سے دیکھنا مشکل کام تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں