پی ایس ایل 9میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ناقص فیلڈنگ

پی ایس ایل 9میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ناقص فیلڈنگ

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) پی ایس ایل 9 میں پاکستانی کھلاڑیوں کی فیلڈنگ کا خراب معیار سامنے آگیا ہے کیونکہ ٹورنامنٹ میں صرف 8 میچوں میں کیچز چھوڑے جانے کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔

 جاری پی ایس ایل 9 میں 20 کیچز چھوڑے گئے ہیں اور یہ تمام مقامی کھلاڑی تھے جو کیچز کو پکڑنے میں ناکام رہے ۔ کیچز چھوڑنے والوں میں عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد عامر، نسیم شاہ، وسیم جونیئر اور اسامہ میر جیسے کھلاڑی شامل ہیں ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں بھی مقامی کھلاڑیوں کی جانب سے دو کیچز چھوڑے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں