دوسراٹی 20:آسٹریلیا کی نیوزی لینڈ کو 72رنز سے شکست

دوسراٹی 20:آسٹریلیا کی نیوزی لینڈ کو 72رنز سے شکست

آکلینڈ ( سپورٹس ڈیسک ) نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 72 رنز سے شکست دے دی۔ آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ۔۔

جس کے بعد آسٹریلیا کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 174رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے 45، پیٹ کمنز نے 28 اور کپتان مِچل مارش نے 26 رنز بنائے ۔ یہ میچ جیتنے کے بعد کینگروز نے تین ٹی20 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے ۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل آکلینڈ میں ہی کھیلا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں