میر حمزہ کا انگلش کاؤنٹی گلمورگن سے معاہدہ

 میر حمزہ کا انگلش کاؤنٹی گلمورگن سے معاہدہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی فاسٹ بولر میر حمزہ کا انگلش کاؤنٹی گلمورگن سے معاہدہ ہوگیا،میر حمزہ کاؤنٹی چیمپئن شپ کے ابتدائی 7میچز کیلئے دستیاب ہوں گے۔۔

 وہ ماضی میں وارکشائر اور سسکس سے بھی کھیل چکے ہیں،پاکستان کے سابق کوچ گرانٹ بریڈبرن نے میر حمزہ کے معاہدے میں اہم کردار ادا کیا، وہ اس وقت گلمورگن کے ہیڈ کوچ ہیں ، بریڈبرن کا کہنا ہے کہ میر حمزہ کے تجربے سے کاؤنٹی ٹیم کو کافی فائدہ ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں