پی ایس ایل‘ دونوں میچز بارش کے باعث منسوخ

پی ایس ایل‘ دونوں میچز بارش کے باعث منسوخ

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ سیزن 9کے دوسرے مرحلے کا پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں پہلا روز بارش کی نذر ہوگیا، پہلے روز شیڈول کے مطابق دونوں میچز بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگئے ۔۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پہلا میچ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان دن دو بجے شیڈول تھا لیکن بالکل کھیل نہ ہوسکا۔ آدھے گھنٹے کی تاخیر سے اڑھائی بجے امپائرز نے پچ کا معائنہ بھی کیا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی وارم اپ کیلئے میدان میں بھی آئے لیکن پھر اچانک طوفانی بارش شروع ہوگئی اور کھیل ناممکن ہوگیا، اس دوران شائقین کرکٹ بھی سٹیڈیم پہنچنا شروع ہوگئے تھے تاہم انہیں بھی مایوس لوٹنا پڑا۔ دوسرا میچ رات سات بجے میزبان اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین ہونا تھا لیکن بارش کے باعث نہ ہوسکا، اس طرح چاروں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا بھی ایک پوائنٹ کے ساتھ کھاتہ کھل گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں