پی ایس ایل میں سنچری نہ بنانے پر افسوس نہیں:عثمان خان

پی ایس ایل میں سنچری نہ  بنانے پر افسوس نہیں:عثمان خان

کراچی (سپورٹس ڈیسک) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین عثمان خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل سیزن نائن میں اب تک سنچری نہ بنانے پر افسوس نہیں،ٹیم میچ جیت گئی اس کی خوشی زیادہ ہے ۔

 انہوں نے نیشنل بینک سٹیڈیم میں ملتان سلطانز کی پی ایس ایل نائن کے بقیہ میچوں کے لئے ہفتہ کو پریکٹس سیشن سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کنگز کیخلاف کراچی میں جیتنے کی کوشش کریں گے ۔ رضوان بھائی ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ان سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں