عثمان خواجہ کو بیٹ سے فاختہ کا لوگو ہٹانا پڑ گیا

عثمان خواجہ کو بیٹ سے  فاختہ کا لوگو ہٹانا پڑ گیا

ویلنگٹن (سپورٹس ڈیسک )آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ کو بیٹ سے فاختہ کا لوگو ہٹانا پڑ گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فاختہ کا سٹیکر نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز ہٹانا پڑا، یہ واقعہ آسٹریلیا کی اننگز کے 19 ویں اوور میں پیش آیا۔

عثمان خواجہ نے نئے بیٹ کے لیے پویلین کی طرف اشارہ کیا جس کے بعد 12 ویں کھلاڑی میتھیو رنشا کچھ بیٹ لے کر آئے جس میں سے عثمان خواجہ نے ایک بیٹ منتخب کیا اور یوں انہیں پابندی والا فاختہ کا لوگو ختم کرنا پڑا۔عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں لوگو لگانے کی درخواست کی تھی جسے آئی سی سی نے مسترد کردیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں