سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

ممبئی (سپورٹس ڈیسک)سابق بھارتی کرکٹر اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی گوتم گمبھیر نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گوتم گمبھیر نے اپنے فیصلے سے متعلق سوشل میڈیا پر اعلان کیا۔سابق کرکٹر نے سیاست میں آنے سے پہلے کے اپنے پیشے اور شوق یعنی کرکٹ پر توجہ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ پارٹی صدر مجھے میری ذمہ داریوں سے فارغ کریں تاکہ میں اپنے کرکٹ کے حوالے سے کیے گئے وعدوں پر توجہ مرکوز کرسکوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں