قومی کرکٹ ٹیم کیلئے غیرملکی کوچز کی فوری تلاش کافیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم کیلئے غیرملکی کوچز کی فوری تلاش کافیصلہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )فوری کرکٹ ٹیم کے لیے غیرملکی کوچز کی تلاش ہنگامی بنیادوں پر کرنے کافیصلہ کیاگیاہے ۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ترجیح قومی ٹیم کیلئے مضبوط سپورٹ سٹاف ہے۔۔

 اور کوچنگ سٹاف سے متعلق آئندہ ہفتے پیش رفت ہونے کا امکان ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑے ناموں والے کوچز کی لیگز میں مصروفیات کے باعث مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے تاہم فوری طور پر غیرملکی کنسلٹنٹس اور ملکی کوچز کا آپشن بھی موجود ہے ۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپریل کے وسط میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنی ہے ، 5 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز راولپنڈی اور لاہور میں18 اپریل سے شروع ہوگی۔اس کے علاوہ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف بھی ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں