پاکستانی ٹیم میں 5کپتان سابق کرکٹرز کی تنقید

پاکستانی ٹیم میں 5کپتان سابق کرکٹرز کی تنقید

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)ٹی20 ورلڈکپ کے آغاز سے قبل ایک مرتبہ پھر کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ ہوچکا ہے، شاہین کو عہدے سے ہٹانے کے بعد بابراعظم یا محمد رضوان کو قیادت کے فرائض سونپے جانے کا امکان ہے۔

قومی ٹیم میں اسوقت شاہین آفریدی بطور ٹی20 کپتان، بابراعظم، شاداب خان، محمد رضوان اور عماد وسیم بطور سابق کپتان کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ٹیم میں کپتانی کی تبدیلی کو لیکر سوشل میڈیا سمیت متعدد سابق کرکٹرز نے بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں