کراچی کی لڑکیوں میں نائٹ کرکٹ کھیلنے کا جنون

 کراچی کی لڑکیوں میں  نائٹ کرکٹ کھیلنے کا جنون

کراچی(سپورٹس ڈیسک)رمضان میں شہر قائد کی سڑکوں اور محلّوں میں اکثر رات کے اوقات میں نوجوانوں کی ٹولیاں کرکٹ کھیلتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں۔

مقامی تنظیم کی جانب سے کراچی میں رمضان ویمنز نائٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں لڑکیوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔تنظیم کی عہدیدار نے کہا کہ خواتین اس ایونٹ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور فیملیز لڑکیوں کو بہت سپورٹ کررہی ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں