سب کو ایک ٹیم ہوکر کھیلنا ہوگا،محسن نقوی کی وارننگ

سب کو ایک ٹیم ہوکر کھیلنا ہوگا،محسن نقوی کی وارننگ

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی کاکول میں کھلاڑیوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی۔

چیئرمین پی سی بی نے فٹنس کیمپ کا دورہ کیا شاہین سے مصافحہ کیا اور مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز آپ سے پوچھے بغیر بیان جاری کیا گیا بچوں سے غلطی ہوگئی تھی، چیئرمین کی بات پر شاہین نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی مسئلہ نہیں ہم سب ایک ہیں میرا دل صاف ہے زیادہ بات نہیں بڑھانا چاہتا۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ بابراعظم کو کپتان مقرر کرنیکا فیصلہ سلیکشن کمیٹی کی ایڈوائس پرکیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کا کام کھلاڑیوں کے لیے سہولیات فراہم کرنا ہے ،گراؤنڈ میں پرفارمنس دینا آپ کا کام ہے ۔گارنٹی دیتاہوں جو پرفارمنس دیگا ٹیم میں ضرور کھیلے گا، کسی کی بھی سفارش کوقبول نہیں کیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں