کرسٹیانو رونالڈو کی بھی مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارک باد

کرسٹیانو رونالڈو کی بھی مسلمانوں  کو عیدالفطر کی مبارک باد

ریاض (سپورٹس ڈیسک )سعودی پرو لیگ میں النصر کلب کی قیادت کرنے والے پرتگالی سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو بھی امتِ مسلمہ کو عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے مذہبی تہوار کا حصہ بن گئے ۔

ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پرتگالی اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے سفید شرٹ زیب تن کر کے تصویر پوسٹ کی اور کیپشن میں عید الفطر کے موقع پر دنیا بھر میں امن و امان کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے مسلمانوں کو مبارک باد پیش کی ۔

انہوں نے شیئر کردہ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے عید مبارک! اس خاص دن کے موقع پر آپ سب کو خوشیاں، امن اور سلامتی نصیب ہو۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں