پی سی بی میں اکھاڑپچھاڑ : الیکشن کمیشن،سکروٹنی کمیٹی تحلیل

پی سی بی میں اکھاڑپچھاڑ : الیکشن کمیشن،سکروٹنی کمیٹی تحلیل

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پی سی بی میں اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ شروع ہوگیا، الیکشن کمیشن اور سکروٹنی کمیٹی تحلیل کردی گئی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ میں گزشتہ ادوار میں سیاسی اور اقربا پروری کی بنیاد پر بھرتی کئے جانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے ۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے 13 ارکان کے کنٹریکٹ ختم کرد یئے ، فارغ ہونے والوں میں تین ڈپٹی الیکشن کمشنر، تین اسسٹنٹ ٹو ڈپٹی الیکشن کمشنر شامل ہیں۔چیئرمین سکروٹنی کمیٹی ارباب الطاف کا کنٹریکٹ بھی ختم کر دیا گیا۔ سکروٹنی کمیٹی کے پانچ ارکان سمیت ایڈوائزر الیکشن کمیشن کو بھی فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ مزید افسروں کا کنٹریکٹ ختم کیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں