امریکا میں 2009ء کے ٹی 20ورلڈ چیمپئنز کی بیٹھک

امریکا میں 2009ء کے  ٹی 20ورلڈ چیمپئنز کی بیٹھک

نیویارک (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے 2009ئکے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی فاتح پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کی بیٹھک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔

ورلڈ کپ فاتح سکواڈ کے کھلاڑیوں نے پرانی یادیں تازہ کیں۔کھلاڑیوں نے 2009ء کے ورلڈ کپ فائنل کی جھلکیاں دیکھیں، قومی پلیئرز میچ کے دوران ہونے والی دلچسپ باتیں یاد کرتے رہے ۔واضح رہے کہ پاکستان نے یونس خان کی قیادت میں 2009ء کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا۔سکواڈ کے کھلاڑی نمائشی میچ کیلئے ان دنوں امریکا میں موجود ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں