محسن نقوی سے نیوزی لینڈکرکٹ کے سی ای او کی ملاقات

 محسن نقوی سے نیوزی لینڈکرکٹ کے سی ای او کی ملاقات

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسکاٹ وین انک نے ملاقات کی ۔

محسن نقوی نے کرکٹ سیریز کے لیے پاکستان آمد پر چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کیوی کھلاڑیوں کی سکیورٹی بے حد عزیز ہے ۔جس کیلئے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، کیوی کھلاڑی ہمارے معزز مہمان ہیں ان کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے سی ای او نے پاکستان میں شاندار انتظامات کو سراہا اور محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے لیے راولپنڈی اور لاہور میں بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ دونوں جگہ بہترین انتظامات دیکھ کر خوشی ہوئی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 3 ملکی سیریز کھیلنے چیمپئنز ٹرافی سے پہلے پاکستان آئے گی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں