پاکستان ماسٹر ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات پر ملتوی

پاکستان ماسٹر ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات پر ملتوی

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر )پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 27 اپریل سے لیزر سٹی باؤلنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی میں شیڈول پاکستان ماسٹر ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا ملتوی ہو گئی ہے ۔

پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی نئی تاریخ کا اعلان چند روز بعد کردیا جائے گا ۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے اور چیمپئن شپ میں دو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز کے مقابلے شامل ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں