حسن علی کو تیسرا ٹی20کیوں کھلایا؟ بابر نے وجہ بتادی

حسن علی کو تیسرا ٹی20کیوں  کھلایا؟ بابر نے وجہ بتادی

ڈبلن (سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے فاسٹ بولر حسن علی کو آئرلینڈ کیخلاف تیسرا ٹی20 میچ کھلانے کی وجہ بتادی۔ڈبلن میں کھیلے گئے ۔۔

سیریز کے تیسرے ٹی20 میں فاسٹ بولر حسن علی نے کمزور آئرش بلے بازوں سے محض 3 اوورز میں 42 رنز کھائے اور کوئی وکٹ بھی حاصل نہ کرسکے تھے ۔میچ کے اختتام پر بابراعظم نے حسن علی کو کھلانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہم مڈل اوورز میں مشکلات کا شکار تھے اس لیے نسیم شاہ کو آرام کروایا اور انہیں موقع دیا تاکہ مختلف کمبی نیشن آزما سکیں۔ دوسری جانب تیسرے ٹی20 میں حسن علی کی شمولیت پر شائقین نے بابراعظم سے دوستی کا طعنہ دیتے ہوئے کہا اس پرفارمنس پر انہیں ورلڈکپ سکواڈ میں شامل کیا جارہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں