چیمپئنز لیگ میں لاہور اور اسلام آباد نے اپنے میچز جیت لئے

چیمپئنز لیگ میں لاہور اور اسلام آباد نے اپنے میچز جیت لئے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر ) لاہور سکندرز اور اسلام آباد سٹائلینز نے پاکستان چیمپئنز لیگ میں اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔

لاہور سکندرزنے پشاور لائنزکو 10وکٹوں سے جبکہ اسلام آباد سٹائلینزنے بھی ملتان کنگزکے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔ فیصل آباد کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان وہیل چیئرچیمپئنز لیگ کے پہلے میچ میں پشاور لائنز نے پہلے کھیلتے ہوئے 20اوورز میں 9کھلاڑیوں کے نقصان پر137رنز بنائے ۔محمد فیض کی شاندار سنچری کی بدولت دفاعی چیمپئن لاہور سکندرز نے 138رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا ، محمد فیض کو آل رانڈر پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دوسرے میچ میں ملتان کنگز نے اسلام آباد کو جیت کیلئے 219رنز کا ہد ف دیا، فاتح اسلام آباد سٹائلینز نے مطلوبہ ہد ف 18.1اوورزمیں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں