ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے آن لائن اجلاس

ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے آن لائن اجلاس

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) سیکرٹری آئی پی سی ندیم ارشادکیانی کی صدارت میں ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے اہم آن لائن اجلاس کا انعقادہوا۔۔

اجلاس میں سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزپنجاب مظفرخان سیال ،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال اور ڈی جی آئی پی سی ظہور احمد سمیت پاکستان کے تمام صوبوں کے سپورٹس سیکرٹریز اور ڈی جی سپورٹس شریک تھے ، اجلاس میں ابتدائی طور پر لاہور میں14گیمز کروانے کا عندیہ دیا گیا ہے ، پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کو انتظامات کے حوالے سے مکمل یقین دہانی کروائی ہے ،حتمی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے دوبارہ اجلاس27مئی کو سیکرٹری آئی پی سی کی صدارت میں لاہور میں ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں