گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس سلووینیا کے تڈیج پوگاچر نے پندرہواں مرحلہ جیت لیا

گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس  سلووینیا کے تڈیج پوگاچر نے  پندرہواں مرحلہ جیت لیا

روم(سپورٹس ڈیسک )سلووینیا کے سائیکل سوارتڈیج پوگاچر نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا پندرہواں مرحلہ جیت لیا۔ یہ مرحلہ پہاڑی راستے پر تھا۔۔

 جس کا فاصلہ 222کلو میٹر پر محیط تھا۔25 سالہ سلووینیا کے سائیکل سوارتڈیج پوگاچر نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 222کلومیٹر کا فاصلہ 6گھنٹے ،11منٹ اور 43 سیکنڈز میں طے کرکے 15ویں مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔34 سالہ کولمبیا کے سائیکل سوار نائیرو کوئنٹانا نے دوسری جبکہ 22 سالہ جرمن سائیکلسٹ جارج سٹین ہاوزر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں