ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے 15رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

 ٹی  20 ورلڈکپ کیلئے 15رکنی  قومی  سکواڈ کا  اعلان

لندن(سپورٹس ڈیسک ) ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔اس بات کا اعلان قومی سلیکشن کمیٹی نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔۔

جس کے مطابق ورلڈ کپ سکواڈ میں بابراعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد رضوان، فخرزمان، اعظم خان، عثمان خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، محمد عامر، عباس آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔سکواڈ میں شامل عثمان خان، اعظم خان، ابرار احمد، عباس آفریدی اور صائم ایوب پہلی بار ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلیں گے ۔سلیکشن کمیٹی نے کہا کہ ٹیم متوازن ہے جس میں تجربہ کار اور نوجوان کرکٹرز شامل ہیں، حارث رؤف فٹ ہیں، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ان کا کردار بہت اہم ہوگا۔واضح رہے کہ ٹیم کی سلیکشن کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیم سلیکشن میں شفافیت کیلئے انتخابی عمل کے نکات واضح کرنے کی ہدایت کی تھی۔ذرائع کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ کے سکواڈ سے متعلق سلیکشن کمیٹی کی آخری میٹنگ گزشتہ شام 6بجے ہوئی، جس میں سکواڈ کو حتمی شکل دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں