محبت کی شادی کرنیوالے پانڈیا کی اہلیہ سے علیحدگی کی افواہیں

محبت کی شادی کرنیوالے پانڈیا کی اہلیہ سے علیحدگی کی افواہیں

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ہاردک پانڈیا اور ان کی اہلیہ و بالی وڈ اداکارہ نتاشا کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔۔

ہاردک پانڈیا نے 31مئی 2020کو بالی وڈ اداکارہ نتاشا سے ممبئی کی ایک عدالت میں شادی کی تھی اور جوڑے کا ایک بیٹا بھی ہے ،گزشتہ برس فروری میں ہاردک نے نتاشا سے ہی دوبارہ شادی کی تھی اور اب بھارتی میڈیا پر دونوں کی علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیں تاہم علیحدگی کے حوالے سے جوڑے کی جانب سے تردید یا تصدیق سامنے نہیں آسکی ہے ۔اس سے قبل انسٹاگرام پر نتاشااپنا نام نتاشا اسٹینکووچ پانڈیالکھتی تھیں لیکن اب نتاشا کی پروفائل سے ہاردک کا نام ہٹادیا گیاہے ۔پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ نتاشا کی سالگرہ 4مارچ کو تھی لیکن ہاردک کی طرف سے اہلیہ کی سالگرہ پر بھی کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی گئی۔دوسری جانب نتاشا نے بھی اپنی اور ہاردک کی تمام حالیہ پوسٹوں کو حذف کردیا ہے ماسوائے اس پوسٹ کے جس میں ان کا بیٹا ان کے ساتھ ہے ۔مزید برآں نتاشا کو آئی پی ایل میں ہاردک یا ان کی ٹیم کے حوالے سے کوئی پوسٹ شیئر کرتے بھی نہیں دیکھا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں