امریکا سے تاریخی ہزیمت، شکیب الحسن بہانے تلاش کرنے لگے

 امریکا سے تاریخی ہزیمت، شکیب الحسن بہانے تلاش کرنے لگے

نیویارک(سپورٹس ڈیسک )امریکی ٹیم کے خلاف تاریخی ہزیمت اٹھانے کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن بہانے تلاش کرنے لگے ۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شکیب الحسن نے تاریخی شکست پر بہانہ بناتے ہوئے پریکٹس سیشن کا وقت نہ ملنے اور بارش کو بڑی وجہ قرار دیدیا۔سابق کپتان نے سہولیات نہ ہونے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے بیٹنگ اور بالنگ کے طویل سیشنز نہیں مل سکے جبکہ محض 4 گراؤنڈ میں سے 3 پچز پر ٹریننگ کرسکے ۔ ہمیں توقع نہیں تھی کہ امریکی ٹیم سے 2 میچز ہار جائیں گے ، بطور ٹیم میچز ہارنا مایوس کن ہوتا ہے لیکن ہمیں ورلڈکپ سے قبل ویک اَپ کال مل گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں