ورلڈکپ کے کمنٹری پینل کااعلان ،3پاکستانی بھی شامل

 ورلڈکپ کے کمنٹری پینل کااعلان ،3پاکستانی بھی شامل

نیویارک(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا،جس میں پاکستان سے 3 سابق کرکٹرز وسیم اکرم، رمیز راجہ اور وقار یونس شامل ہیں۔اس کے علاوہ روی شاستری، ناصر حسین، میل جونز، ایئن سمتھ، ہرشا بھوگلے ۔۔

ایئن بیشپ، دنیش کارتک، ایبونی رینفورڈ، سمیول بدری، کارلوس براتھ ویٹ، سٹیو سمتھ، ایرون فنچ، ڈیل سٹین، گریم سمتھ، مائیکل ایتھرٹن، سائمن ڈول اور شان پولک، ڈینی موریسن، ایلن ولکنس، مائیک ہیزمین، ڈیرن گانگا، اطہر علی خان ، رسل آرنلڈ ،لیزا اسٹالیکر ،رکی پونٹنگ، سنیل گواسکر، میتھیو ہیڈن، اوئن مورگن اور ٹام موڈی بھی پینل میں شامل ہیں،امریکی کمنٹیٹر جیمز او برائن پہلی بار آئی سی سی ایونٹ میں کمنٹری کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں