این ٹی ڈی سی ٹیم نے انٹر یونٹ سائیکلنگ مقابلے جیت لیے

این ٹی ڈی سی ٹیم نے انٹر یونٹ  سائیکلنگ مقابلے جیت لیے

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ کی ٹیم نے 49 ویں سالانہ انٹر یونٹ سائیکلنگ مقابلے جیت لیے ۔

لاہور میں منعقدہ مقابلوں میں پانچ ٹیموں این ٹی ڈی سی، فیسکو، لیسکو، گیپکو اور کیسکو نے حصہ لیا۔ ترجمان این ٹی ڈی سی نے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دی۔این ٹی ڈی سی کی ٹیم نے 181 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ، فیسکو کی ٹیم 94 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،لیسکو کی ٹیم نے 77، گیپکو نے 48 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ کیسکو کی ٹیم کوئی پوائنٹ حاصل نہ کرسکی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں