نیشنز ہاکی کپ:قومی ٹیم ہالینڈ اور پولینڈ کے دورے پر روانہ

نیشنز ہاکی کپ:قومی ٹیم ہالینڈ اور پولینڈ کے دورے پر روانہ

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر ) قومی ہاکی ٹیم نیشنز ہاکی کپ میں شرکت اور اسکی تیاریوں کیلئے ہالینڈ اور پولینڈ کے دورے پر چلی گئی ۔

نیشنز ہاکی کپ میں شرکت کرنیوالے اٹھارہ رکنی قومی سکواڈ کی قیادت عماد بٹ کررہے ہیں۔ قومی ٹیم پہلے مرحلے میں ہالینڈ پہنچے گی جہاں تربیتی کیمپ سمیت پریکٹس میچز کھیلے گی ۔ پاکستان دوسرے مرحلے میں 28میں کو پولینڈ روانہ ہوگاجہاں وہ 31میں سے شروع ہونیوالے نیشنز ہاکی کپ میں شرکت کرے گا۔ واضح رہے کہ تاخیر سے ویزے جاری ہونے کی وجہ سے ٹیم کی ہالینڈ روانگی تاخیر سے ہوئی ، قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولینٹ الٹمنس نیدرلینڈز میں ٹیم کو جوائن کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں