سعودی عرب فٹبال ٹیم 5جون کو اسلام آباد پہنچے گی

سعودی عرب فٹبال ٹیم  5جون کو اسلام آباد پہنچے گی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ 2کے میچ کیلئے سعودی عرب فٹبال ٹیم 5جون کو اسلام آباد پہنچے گی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب فٹبال ٹیم چارٹرڈ پرواز سے ریاض سے اسلام آباد پہنچے گی،پاکستان اور سعودی عرب کا میچ 6جون کو اسلام آباد میں شیڈول ہے ۔پاکستان کا فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ 2کا یہ آخری ہوم میچ ہے ، میچ جناح فٹبال سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اپنا آخری میچ 11جون کو میزبان تاجکستان سے کھیلے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں