پانڈیا اور اہلیہ میں طلاق کی خبریں پبلی سٹی سٹنٹ :سوشل میڈیا صارفین

 پانڈیا اور اہلیہ میں طلاق کی خبریں پبلی سٹی سٹنٹ :سوشل میڈیا صارفین

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا اور ان کی اہلیہ، سربین اداکارہ و ماڈل، نتاشا اسٹینکووچ کی طلاق کی خبروں کو پبلی سٹی سٹنٹ قرار دے دیا۔

صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس جوڑی کی طلاق نہیں ہو رہی بلکہ یہ ایک پبلی سٹی سٹنٹ، پی آر سٹریٹجی ہے ۔سوشل میڈیا صارف کے مطابق یہی وجہ ہے کہ ان دونوں نے اب تک باضابطہ طور پر طلاق کی تصدیق نہیں کی ہے اور اس حوالے سے بات کرنے سے بھی گریز کر رہے ہیں۔ایک ریڈٹ صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ علیحدگی اختیار نہیں کر رہے بلکہ دونوں نے اپنی مرضی سے طلاق کی خبریں پھیلائی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں