سلووینیا کے تڈیج پوگاچر نے پہلی مرتبہ گیروڈی اٹالیہ سائیکل ریس جیت لی

سلووینیا کے تڈیج پوگاچر  نے پہلی مرتبہ گیروڈی اٹالیہ  سائیکل ریس جیت لی

روم (سپورٹس ڈیسک )سلووینیا کے سائیکل سوارتڈیج پوگاچر نے پہلی مرتبہ گیرو ڈی اٹالیا سائیکل ریس جیت لی،دو مرتبہ ٹوور ڈی فرانس کے فاتح25 سالہ تڈیج پوگاچر ریس جیتنے والے دوسرے سلووینین سائیکلسٹ بن گئے ۔

ریس کا 21واں مرحلہ بیلجیئم کے سائیکل سوار ٹم مرلیئر نے جیتا ۔ریس کے آخری 21 ویں مرحلے میں اٹلی کے سائیکلسٹ جوناتھن میلان نے دوسری جبکہ آسٹریلوی سائیکلسٹ کیڈن گرووزنے تیسرے پوزیشن حاصل کی تاہم مجموعی طور پر ریس25 سالہ سلووینین سائیکل سوار تڈیج پوگاچر کے نام رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں