کرکٹ :پاکستان نے کامیابی کا منہ دیکھ لیا ، کینیڈا کو شکست

کرکٹ :پاکستان نے کامیابی کا منہ دیکھ لیا ، کینیڈا کو شکست

نیویارک (سپورٹس ڈیسک ) ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے ہراکر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ کینیڈا کا 107 رنز کا ہدف پاکستان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 71.3ویں اوور میں حاصل کیا۔

نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر کینیڈا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب 20 کے مجموعی سکور پر نیونیت دہلیوال 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ۔ابھی سکور میں صرف 9 رنز کا اضافہ ہوا تھا کہ پرگت سنگھ 2 رنز بناکر شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے ۔کینیڈا کی تیسری وکٹ 43 رنز پر گری، نیکولس کیرٹون ایک رن کے ذاتی سکور پر رن آؤٹ ہوئے ، چوتھی اور پانچویں وکٹ 54 رنز پر ہی گرگئیں، یہ دونوں وکٹیں حارث رؤف کے حصے میں آئیں۔اس دوران آرون جانسن نے 41 گیندوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور52 کے سکور پر نسیم شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے ۔ وہ کینیڈا کے آؤٹ ہونے والے چھٹے بیٹر تھے ۔87 کے مجموعے پر محمد عامر نے پاکستان کو 7ویں کامیابی دلوائی۔ انہوں نے کینیڈین کپتان سعد بن ظفر کو کیچ آؤٹ کروایا۔ سعد نے 10 رنز بنائے تھے ۔کینیڈین ٹیم 7وکٹوں پر مقررہ 20 اوورز میں صرف 106 رنز بناسکی۔ ہدف کے تعاقب میں محمد رضوان نے 53رنزبنائے اور ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا،کپتان بابر اعظم 33، صائم ایوب 6 اور فخر زمان 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔عثمان خان 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔محمدعامرکو13رنزدیکر2وکٹیں لینے پر پلیئرآف دی میچ قراردیاگیا۔قبل ازیں قومی ٹیم اپنے ابتدائی 2میچزامریکااوربھارت سے ہارچکی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں