‘‘میں فٹ ہوں ’’،عمر اکمل نے بغیر شرٹ تصویر شیئر کردی

‘‘میں فٹ ہوں ’’،عمر اکمل  نے بغیر شرٹ تصویر شیئر کردی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )2009ء سے 2019ء کے درمیان قومی کرکٹ ٹیم میں متحرک رہنے والے معروف کھلاڑی عمر اکمل نے سوشل میڈیا پر اپنی فٹنس سے متعلق نئی پوسٹ شیئر کی ہے ۔یاد رہے ۔۔

کہ پی سی بی نے عمر اکمل پر سپاٹ فکسنگ سے متعلق موصول ہونے والی آفرز ظاہر نہ کرنے پر اگست 2021ء تک اٹھارہ ماہ کی پابندی عائد کر دی تھی۔ عمر اکمل نے اپنی ان تصویروں پر کیپشن لکھا ہے کہ ‘براہ کرم توجہ فرمائیں، یہ تصویریں اُن لوگوں کے لیے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ میں فٹ نہیں ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں