بھارت سے شکست، پاکستانی کھلاڑی کمروں تک محدود

بھارت سے شکست، پاکستانی کھلاڑی کمروں تک محدود

نیویارک(سپورٹس ڈیسک) نیویارک کے نساؤ سٹیڈیم میں اتوار کو روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کیمپ میں سوگ کا ماحول پایا جارہا ہے۔۔

پاکستانی کرکٹرز بھارت کے خلاف میچ میں شکست کے بعد بہت زیادہ دباؤ کا شکار ہیں اور کھلاڑیوں نے پیر کو زیادہ وقت اپنے کمروں میں رہ کر گزارا۔پاکستان ٹیم نے نیٹ پریکٹس بھی نہیں کی ۔اس سے قبل ڈیلس میں امریکا کے خلاف سپر اوور میں شکست کے بعد نیویارک پہنچ کر کھلاڑی گھومنے اور کھانا کھانے ہوٹل سے باہر نکلے تھے تاہم بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم پر شدید تنقید کے بعد کیمپ میں سوگ کا سا ماحول ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں