سوشل میڈیاصارفین کاافغان کرکٹ ٹیم پر’’دھوکہ دہی‘‘کا الزام

 سوشل میڈیاصارفین کاافغان کرکٹ ٹیم پر’’دھوکہ دہی‘‘کا الزام

کنگسٹن (سپورٹس ڈیسک ) ٹی 20ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی کے بعد متعدد سوشل میڈیا صارفین افغانستان پر ‘دھوکہ دہی’ کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔

 ان الزامات کی وجہ بنگلہ دیش اور افغانستان کے میچ میں ہونے والا ایک واقعہ بنا جب دوسری اننگز میں افغان بولر نور احمد بولنگ کرنے ہی والے تھے کہ سلپ میں کھڑے گلبدین نائب نے انجر ہونے کا اشارہ کیا اور گراؤنڈ پر لیٹ گئے جس کے بعد انہیں طبی امداد دینے کے لیے میچ کو روک دیا گیا،نائب کو گراؤنڈ سے باہر لے کر جایا گیا تو اس دوران بارش شروع ہوئی اور پچ کو کوورز سے ڈھک دیا گیا،اس سے قبل افغانستان کے کوچ جوناتھن ٹروٹ کو ڈگ آؤٹ سے اشارے کرتے دیکھا گیا جس میں بظاہر وہ میچ کو ‘سلو ڈاؤن’ کرنے کا کہہ رہے ہیں تاکہ بارش کے باعث بنگلہ دیش کی ٹیم افغانستان کے ‘برابر سکور’ کے پیچھے رہے ۔ ایکس پر اکثر صارفین یہ الزام عائد کر رہے ہیں کہ افغانستان نے دھوکہ دہی سے میچ جیتا ہے اور یہ ناقابل قبول ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں