انٹرنیشنل کرکٹرز ٹی 20کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئے

انٹرنیشنل کرکٹرز ٹی 20کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹونٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئے ۔ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن کے سروے میں ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے ۔

2019ء میں 82 فیصد کرکٹرز نے ٹیسٹ،11 فیصد نے ٹی ٹونٹی اور 7 فیصد نے ون ڈے فارمیٹ کو اہم قرار دیا تھا۔اب پانچ سال بعد 2024ء کے سروے میں 30فیصد کھلاڑیوں کی نظر میں ٹی ٹونٹی اہم فارمیٹ ہے جبکہ ٹیسٹ فارمیٹ کو اب 48 فیصد اور 22 فیصد کھلاڑی ون ڈے فارمیٹ کو اہم سمجھتے ہیں2019ء میں 15 فیصد کھلاڑی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کو اور 85 فیصد ون ڈے ورلڈ کپ کو اہمیت دیتے تھے جبکہ پانچ سال بعد سروے میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی مقبولیت 35فیصد ہوگئی ہے ۔2024ء کے سروے میں ون ڈے ورلڈ کپ اہم سمجھنے والوں کی تعداد 50 فیصد رہ گئی ہے جبکہ اس سال 15 فیصد کھلاڑیوں نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کو اہم قرار دیا ہے ۔ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن کے سروے میں 13 ممالک کے 330 کھلاڑیوں نے رائے دی۔ پاکستان، بھارت اور افغانستان کے کرکٹرز ڈبلیو سی اے کے سروے میں شامل نہیں ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں