فائنل سے قبل بھارتی ٹیم کا مکمل آرام ،جنوبی افریقہ کی پریکٹس

 فائنل سے قبل بھارتی ٹیم کا مکمل  آرام ،جنوبی افریقہ کی پریکٹس

بارباڈوس(سپورٹس ڈیسک )ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کیلئے انڈین ٹیم بارباڈوس پہنچ گئی۔انڈین کرکٹ ٹیم گیانا میں سیمی فائنل جیتنے کے بعد بارباڈوس روانہ ہوئی تھی۔۔

 جہاں اب وہ فائنل سے قبل مکمل آرام کرے گی۔بھارتی کرکٹرز کا فائنل سے قبل آج کا پریکٹس سیشن بھی منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ ٹیم نے فائنل میچ سے پہلے ہونے والی پریس کانفرنس بھی ایڈوانس میں کرلی۔بھارتی ٹیم کی فائنل سے قبل کی ایمبارگو پریس کانفرنس رات 9 بجے جاری ہوگی، دوسری جانب جنوبی افریقی ٹیم نے فائنل سے قبل گزشتہ روز آپشنل پریکٹس سیشن میں حصہ لیا اور ٹیم کینسنگٹن اوول میں پریکٹس سے قبل پریس کانفرنس کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں