ویمنز فٹسال ایشین کپ میں پاکستانی ٹیم کی شمولیت کا اعلان

 ویمنز فٹسال ایشین کپ میں پاکستانی ٹیم کی شمولیت کا اعلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان فٹبال فیڈریشن نے اے ایف سی ویمنز فٹسال ایشین کپ 2025 میں پاکستان ویمنز فٹسال ٹیم کی شمولیت کا اعلان کردیا،پہلی بار پاکستان ویمنز فٹسال ٹیم اے ایف سی پریمیئر فٹسال مقابلے میں حصہ لے گی۔

کوالیفائنگ راؤنڈ 2025 کے آغاز میں کھیلا جائے گا۔ 12 ٹیموں پر مشتمل فائنل راؤنڈ مئی 2025 میں ہوگا۔اے ایف سی ویمنز فٹسال ایشین کپ 2025 کی تیاری کیلئے پی ایف ایف نے پانچ فٹسال نیشنل کپ ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد کیا تھا جس میں مینز اور ویمنز دونوں شامل تھے ۔پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کا کہنا ہے کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ پہلی بار پاکستان ویمنز فٹسال ٹیم ویمنز فٹسال ایشین کپ 2025 میں شرکت کریگی ، پاکستان میں ویمنز فٹسال کو فروغ دینا اور اپنے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح کے مقابلوں کے مواقع فراہم کرنا بہت ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں