ٹارگٹ بال سمر کیمپ سے نئے کھلاڑی سامنے آنے کی امید

ٹارگٹ بال سمر کیمپ سے نئے کھلاڑی سامنے آنے کی امید

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) پنجاب ٹارگٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد اکرم نے کہا ہے کہ میں ویمن ٹارگٹ بال سمر کیمپ کامیابی سے جاری ہے۔۔

کیمپ میں شریک دو درجن سے زائد بچیوں کو ثمرہ عزیز اور ہیرا جاوید پر مشتمل کوچنگ پینل ٹارگٹ بال کھیل کی بنیادی تکنیک اور کھیل کے بین الاقوامی قوانین سے روشناس کروا رہا ہے ۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب ٹارگٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد اکرم کا کہنا تھا کہ ویمن ٹارگٹ بال سمر کیمپ پاکستانی معاشرے میں سپورٹس کلچر کے فروغ کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہے کیونکہ اس کیمپ سے سپورٹس کلچرپروان چڑھے گااور نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے ۔ نوجوان نسل کو موبائل فونز اور الیکٹرانک آلات کے منفی اثرات سے بچاکر انہیں صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا میرا مشن ہے ، سمر کیمپ میں شریک کھلاڑیوں میں سے انشرا، تحریم ، ملائکہ ، معظمہ، فزا،ماہ ریز اور ثنا ء شاندار پرفارمنس دکھا رہی ہیں ، اس کیمپ میں شریک باصلاحیت کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے بعد انہیں پنجاب اور پاکستان ویمن ٹارگٹ بال ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں