مردان: ہاکی میچ میں تلخ کلامی کھلاڑیوں اور تماشائیوں کی ہاتھا پائی

مردان: ہاکی میچ میں تلخ کلامی کھلاڑیوں اور تماشائیوں کی ہاتھا پائی

مردان(سپورٹس ڈیسک ) ہاکی میچ میں تلخ کلامی کے دوران کھلاڑیوں اور تماشائیوں کی ہاتھا پائی ہوگئی اور پتھر برسادیئے گئے۔۔

مردان اسپورٹس کمپلیکس میں ہاکی میچ کے دوران کھلاڑیوں اور تماشائیوں میں تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوگیا۔ کھلاڑیوں اور تماشائیوں نے ایک دوسرے سے ہاتھا پائی کرتے ہوئے پتھر برسادیئے ، بین الاضلاعی ہاکی ٹورنامنٹ میں بونیر اور مردان کی ٹیموں کے مابین سپورٹس کمپلیکس میں میچ کھیلا جارہا تھا کہ اس دوران دونوں اضلاع کے تماشائیوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوگیا۔اس دوران بونیر کی ٹیم کے حامیوں نے مردان کی طرف سے کھیلنے والے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ذکریا حیات کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں