جنید شفیق نے دوسری اسلام آباد ٹین پن باؤلنگ رینکنگ چیمپئن شپ جیت لی

جنید شفیق نے دوسری اسلام آباد ٹین پن  باؤلنگ رینکنگ چیمپئن شپ جیت لی

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک )جنید شفیق نے دوسری اسلام آباد ٹین پن باؤلنگ رینکنگ چیمپئن شپ جیت لی،محمد فہیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی محمد حسین چٹھہ اور شہزاد اختر بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے ۔

پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں