باکسر عثمان وزیر ورلڈ یوتھ ٹائٹل فائٹ میں شرکت سے محروم

 باکسر عثمان وزیر ورلڈ یوتھ ٹائٹل فائٹ میں شرکت سے محروم

کراچی (سپورٹس ڈیسک ) مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی باکسر عثمان وزیر ورلڈ یوتھ ٹائٹل فائٹ نہیں لڑ پائیں گے ۔

عثمان وزیر کو 6 جولائی کو مصرکے باکسر سے مقابلہ کرنا تھا تاہم فنڈز کی کمی کی وجہ سے عثمان وزیر ٹائٹل کے دفاع کی فائٹ میں شرکت سے محروم رہیں گے ۔پاکستانی باکسر عثمان وزیر کا کہنا ہے کہ حکومت کی عدم دلچسپی کے سبب ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن نے پاکستان سے یوتھ ٹائٹل واپس لے لیا اور وہ اس ٹائٹل کا دفاع نہ کرسکیں گے ۔ عثمان وزیر نے حکومتی سرپرستی نہ ہونے پر مایوسی اور افسردگی کا اظہار کیا اوروزیراعظم، وزیر اعلیٰ اور سپورٹس بورڈ سے توجہ دینے کی درخواست کی ہے ۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے عثمان وزیرنے اب تک 13 باؤٹ کھیلے ہیں اور تمام میں فاتح رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں