بنگلا دیش کیخلاف سیریز :ممکنہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے پر اتفاق

بنگلا دیش کیخلاف سیریز :ممکنہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے پر اتفاق

لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی کوچز گیری کرسٹن، جیسن گلیپسی نے سلیکشن کمیٹی ارکان سے ملاقات کی ۔۔

مشاورتی اجلاس میں معاون کوچ اظہر محمود نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں اگلے ماہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز، انگلینڈ سے تین ٹیسٹ میچز اور نومبر میں پاکستان وائٹ بال ٹیم نے آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے متعلق ممکنہ کیمپس، کھلاڑیوں پر سلیکٹرز محمد یوسف، اسد شفیق، بلال افضل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔کوچز نے کھلاڑیوں کی فٹنس اور فارم کے حوالے سے اپنا موقف پیش کیا جبکہ سلیکٹرز نے اپنی پلاننگ ان کے ساتھ شیئر کی۔ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کے خلاف سیریز سے پہلے ممکنہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے پر اتفاق کیا گیا، مکمل فٹ کھلاڑیوں کو ہی قومی ٹیم میں جگہ ملے گی۔ ریڈ بال ٹیم کے کوچ جیسن اب کراچی میں پاکستان شاہینز کے کیمپ کو دوبارہ جوائن کرینگے ، گیری کرسٹن اور اظہر محمود چند دن مزید لاہور میں قیام کرکے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کیلئے کوچنگ پلانز تیار کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں