ورلڈ سٹرینتھ لفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 3رکنی قومی ٹیم قازقستان روانہ
لاہور (سپورٹس ڈیسک ) گیارہویں ورلڈ سٹرینتھ لفٹنگ اینڈ انکلائن بینچ پریس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 3رکنی قومی ٹیم ہفتہ کے روز لاہور سے قازقستان روانہ ہو گئی ۔۔
چیمپئن شپ 15 سے 21 جولائی تک یو ایس ٹی کامینوگورسک قازقستان میں ہوگی ، پاکستان کی 3ر کنی سٹرینتھ لفٹنگ ٹیم کپتان محمد عثمان انٹرنیشنل سٹرینتھ لفٹر،محمد نوید انٹرنیشنل سٹرینتھ لفٹر و مینجر اور ماسٹر اتھلیٹ مریم عقیل شاہ انٹرنیشنل سٹرینتھ لفٹر شرکت کر رہی ہیں ۔